۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پروگرام

حوزہ/ رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے میر گنڈ بڈگام جموں وکشمیر میں منشیات کے خلاف جنگ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں کثرت سے علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے میر گنڈ بڈگام جموں وکشمیر میں منشیات کے خلاف جنگ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں کثرت سے علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔

اس پروگرام سے حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید مجتبی، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد گلزار ، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا مقبول حسین قمی ،اعجاز احمد خان ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بڈگام(مہمان ِ خصوصی)، ڈاکٹر توصیف احمد بٹ موٹیویشنل اسپیکر/ماحولیات اور سماجی کارکن ، سید امجد رضوی ماحولیاتی اور سماجی کارکن ،روف الٰہی چئیرمین اتھواس گروپ آف ہیومینٹی رضوان ملک مشہوراتھلیٹ،الطاف حسین سٹی رپورٹر ،شبیر احمد راتھر چیئرمین النور ٹرسٹ اعجاز احمد خان۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بڈگام ، ظاہر صفوی،آغا سید محمد صفوی،بشیر احمد ڈار استاد۔بلقیس آرا خون عطیہ کرنے والی خاتون اور شیخ محمد اسلم نور الفلاح فاؤنڈیشن والے نے خطاب کیا۔

اس موقع پر رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے بہت سے سماجی کارکنان،صحافت سے وابستہ افراد اور سماجی انجمنوں کے سربراہان کو ان کی سرگرمیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے انعامات سے نوازا گیا۔

رحمتہ للِعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے بے روزگار لڑکیوں میں بھی سلائی مشین تقسیم کی گئی۔

چئیرمین رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن شیخ فردوس علی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں سماج میں پھیلے غلط عادتوں سے اپنے جوان کو روکنے کی سخت ضرورت ہے منشیات کرنے سے نہ ایک جوان خراب ہوتا ہے بلکہ اس سے پورا سماج تباہ اور برباد ہو جاتا ہے، ہمیں ملکر اس وبا کو اپنے سماج سے دور کرنا ہوگا تب ہی ہمارا معاشرہ اور ہمارا مستقبل ٹھیک ہو سکتا ہے۔ہمیں اپنی زمہ داریوں سے بھاگنآ نہیں، بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .